• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل پنجاب بھر میں تیز کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدیت کردی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےحوالے سے گفتگو کی گئی۔


ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعظم کو آب پاک اتھارٹی کے حکام نے بریفنگ بھی دی۔

گورنر پنجاب نے کاٹن کے اعلیٰ کوالٹی بیج کی فراہمی کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

تازہ ترین