• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج مغرب سے نکل سکتا ہے مگر عمران خان اسرائیل کو قبول نہیں کرسکتا، شیخ رشید

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے۔

لاہور کے  میو گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  مجھے مولانا فضل الرحمن کے آج کے بیان پر افسوس ہوا، سورج مشرق کی بجائے مغرب سے  نکل سکتا ہے مگر  عمران خان اسرائیل کو قبول نہیں کرسکتا۔

شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی نظر اسلام پر نہیں اسلام آباد پر ہے۔

 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ جو سوداگر ہیں جو سنڈے مارکیٹ لگانے جارہے ہیں ان کو کچھ نہیں ملے گا، یہ عمران خان کو ہٹانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مارچ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایک نئی شکل اختیار کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  غریب کے بچے کو آپ کورونا وائرس میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں،  اپنے بچوں کو یہ دنیا کے مہنگے ترین اور بم پروف فلیٹوں میں رکھنا چاہتے ہیں۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ جو آدمی ریڈ لائن کراس کرے گا، اسے دھرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے تمام سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، شاہدرہ میں کل بڑے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔

تازہ ترین