• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تین بوری گندم کوٹہ دینے کی پابند ہے،آٹا چکی ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران آٹا چکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد طیب خان، آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدرعارف فصیح اللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی گندم کوٹہ ریلیز پالیسی مورخہ 07 جون 2020 کے مطابق آٹا چکی مالکان کو تین بوری گندم کوٹہ دینے کا پابند ہے جو کہ تاحال جاری نہ ہو سکی جب تک چکی مالکان کو گندم کوٹہ نہیں دیں گے اس وقت تک آٹا کا بحران جاری رہے گا اس وقت غلہ منڈی میں گندم تقریبا 2250 روپے من ہے اور چکی پر آٹا 65 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے سرکاری ریٹ گندم 1475روپے ہے، 7 جون 2020 کو گورنمنٹ آف پنجاب نے لیٹر جاری کیا کہ چکی مالکان کو تین بوری گندم کوٹہ جاری کیا جائے جو کہ آج تک جاری نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک کچہری ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری عبدالرزاق شاہد علی خان جوائنٹ سیکریٹری امتیاز اقبال حاجی خضر حیات محمد جمیل محمد صابر عرفان ، علی شیر حاجی رمضان ظہور شیخ سلطان امجد خان الرحمن اللہ بخش محمد ولی فیصل، کامران جاوید ابراہیم عاصم ملتانی ناصر کوثر اور دیگر شریک تھے۔ شرکا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ گندم کوٹہ جاری کیا جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار انتظامیہ پر ہوگی۔
تازہ ترین