وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے جسے واپسی کا راستہ نہیں ملنا۔
ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات پر اختلاف واضح نظر آرہا ہے۔
بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر اب خطے کی ہی نہیں عالمی آواز بن چکا ہے۔
ملک جاری مہنگائی پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی خوش آئند ہے۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو غیر ملکی قوتوں کی جانب سے ملک میں افراتفری پھیلانے کا ٹاسک ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کے ہمارے دعوے سچ ثابت ہو رہے ہیں۔