• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں

سندھ حکومت میں بڑے پیماے پر تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا، ان سے کمشنر کراچی کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو ایڈمسنٹریٹر کراچی کے عہدے سے فارغ کرکے انھیں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 سیکریٹری ایکسائز لئیق احمد کا تبادلہ کرکے انھیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مقررکیا گیا ہے، جبکہ سیکریٹری ٹریننگ اینڈ ریسرچ نوید شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے  سیکریٹری سروسز ڈاکٹرسیف الرحمٰن کو پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ مقرر کیا گیا ہے۔

 سعید منگریجو کو سیکریٹری سروسز مقررکردیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر افسر ریاض الدین کو سیکریٹری صنعت تعینات کردیا گیا۔

نسیم الغنی سہتو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کئے گئے، تمیز الدین کہیوڑو کو سیکریٹری ٹریننگ میجنمنٹ اینڈ ریسرچ لگادیا گیا۔

 سجاد حسین عباسی ممبر صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کئے گئے۔

 تعیناتی کے منتظر روشن علی شیخ کو سیکریٹری سوشل ویلفیئر لگادیا گیا۔

 سیکریٹری فوڈ عبدالحلیم شیخ کوسیکریٹری ایکسائز کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

 محمد نواز شیخ کو چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم لگادیا گیا۔

 تمام تقرری وتبادلے کے نوٹیفکشن جاری کردیئے گئے۔

تازہ ترین