• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا میں اسکول کے سینکڑوں طلبہ کو اغوا کر لیا گیا

 نائیجیریا کے علاقے کاتسینا میں مسلح افراد نےاسکول کے سینکڑوں طلبہ کو اغواء کرلیا۔

نائیجیرین پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کنکارا ضلع میں سیکینڈری اسکول کے سینکڑوں طلبہ کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔

اسکول کےایک ملازم نے  عالمی خبررساں ادارے سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  تقریباً800 طلبہ لاپتہ ہیں۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ  نائیجیریا کی فوج اور پولیس طلبہ کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔

تازہ ترین