لاہور(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ لاہوریوں تم نے مجھے خوش کردیا ہےْ
مریم نواز نے تقریر کا آغاز کیا اور پنجابی زبان میں کہا کہ اللہ قسمے لاہوریو، تسی خوش کردتا اے۔
انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے مجھے خوش کردیا، حکمران فرعون کے لہجے میں کہتے تھے، مینار پاکستان بھر کر دکھا۔
منتظمین نے بتایا یہاں ہزاروں کرسیاں لگی ہیں لیکن مجھے کوئی کرسی خالی نظر نہیں آرہی، ناصرف مینار پاکستان بھر گیا بلکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی لوگ موجود ہیں، نا تمہاری اجازت کی ضرورت ہے اورنہ کرسیوں کی، لاہور میں جگہ جگہ کئی جلسے ہوچکے ہیں۔