• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور جلسہ، ثقافتی ورثے کا نقصان اپوزیشن سے وصول کرنے کا فیصلہ

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا  پی ڈی ایم کے گزشتہ رات ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان اپوزیشن سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کے ساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں!

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  دوردراز سے آئےجلسے کے شرکا کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کوروناوائرس ہی دیا، بزدارحکومت اپنے شہریوں کی ہرممکن دیکھ بھال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسےکی آڑمیں ثقافتی ورثہ کو پہنچے نقصان کی وصولی پی ڈی ایم سے کی جائےگی۔

تازہ ترین