• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق، چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

وزیر اعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2020 بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔

دوسری جانب ایڈمرل امجد خان نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تازہ ترین