کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ومیزبان صنم جنگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد بعد انہوں نے 4 سالہ بیٹی کے ہمراہ خود کو قرنطینہ کرلیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی 32 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں اور میری بیٹی مکمل طور پر قرنطینہ ہوگئے ہیں اور شکر گزار ہوں کہ کوئی شدید علامات موجود نہیں ہیں‘۔اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ اس وبا کو سنجیدگی سے لیں،کورونا ایک حقیقت ہے، برائے مہربانی ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں، ماسک پہنیں اور عوامی جگہوں پر جانے سے گریز کریں گھر میں رہیں اور خود کومحفوظ رکھیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے اپنی اور بیٹی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرچکی ہیں۔