• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک کسان کو ملے ہیرے نے اسے لکھ پتی بنادیا، پیسے ملنے پر کسان خوش ہوگیا اور اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسان لکھن یادو کو ملا ہیرا 14.98 قیراط کا تھا اور یہ نیلامی میں 60 لاکھ 60 ہزار کا فروخت ہوا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 203 ہیرے نیلامی کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے صرف 74 فروخت ہوئے اور 131 فروخت نہیں ہوسکے۔ 

لاکھن یادو کا تعلق ریاست مدھیا پردیش سے ہے اور وہ اس کے ایک دیہی علاقے  میں رہتے ہیں جہاں ان کی ایک دو ایکڑ پر محیط زمین ہے جس پر وہ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ 

نیلامی پر اتنی بڑی قیمت میں ہیرا فروخت ہونے ہر یادو خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے خدا کی طرف سے اپنے لیے تحفہ قرار دے رہے ہیں۔ 

انھوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ہیرے کی مد میں آنے والی رقوم سے سب سے پہلے اپنے بچوں کی تعلیم مکمل کریں گے۔ 

نیلامی کنندہ کا کہنا تھا کہ 74 ہیرے مجموعی طور پر ایک کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت ہوئےتھے۔

تازہ ترین