• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مقابلہ، 4 پولیس اہلکاروں کو قید و جرمانہ کی سزا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی پولیس مقابلہ ثابت ہونے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو 6،6 ماہ قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،پولیس اہلکاروں میں نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ کانسٹبل رانا طارق، اے ایس آئی نجف علی، باغ علی اور شیر گوپانگ شامل ہیں،پولیس اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے  نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا،واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں 22اگست 2018 کو پولیس مقابلے میں ایک ملزم اویس جعفری کو قتل اور ارشد کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ٹرائل کورٹ نے ملزم ارشد کو عمر قید کی سزا سنائی جو بعد میں ہائی کورٹ سے اپیل میں بری ہوگیا تھا۔

تازہ ترین