• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلیوں کی 'ابوظبی ڈونٹس خریدنے کیلئے لمبی قطاریں


قابض اسرائیل کے شہر یروشلم کی ایک بیکری کی جانب سے یہودیوں کے مقدس تہوار حنوکاہ یا خنوکاہ کے موقع پر بنائے گئے خصوصی 'ابو ظبی و 'دبئی ڈونٹس کی فروخت میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا۔

یہودی ہر سال کے آخر میں 8 روز تک خنوکاہ یا حنوکاہ کا تہوار مناتے ہیں، اس تہوار کو روشنیوں، خوشیوں اور جیت کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

اس تہوار کے موقع پر یہودی خصوصی طور پر میٹھی چیزیں تیار کرتے، کھاتے اور ایک دوسرے کے ساتھ ایسی چیزوں کا تبادلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہر سال حنوکاہ یا خنوکاہ کے موقع پر سویٹس شاپس کی فروخت بڑھ جاتی ہے تاہم اس بار یروشلم کی ایک بیکری کی جانب سے 'ابو ظبی و 'دبئی کے نام سے تیار کیے گئے ڈونٹس کافی مقبول رہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔

یروشلم کی سویٹس شاپ کے مالکان کے مطابق انہیں 'ابو ظبی و 'دبئی ڈونٹس تیار کرنے کا خیال دونوں ممالک میں تعلقات بحال ہونے کے بعد آیا اور حیران کن طور پر ان ناموں کی وجہ سے ڈونٹس کی فروخت میں دگنا اضافہ دیکھا گیا۔

مذکورہ ڈونٹس کے پیکٹ کو تقریبا پاکستانی 1200 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اسرائیل میں عام طور پر ڈونٹس کا پیکٹ 500 سے 600 روپے تک فروخت ہوتا ہے۔

تازہ ترین