• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن کی کنگنا رناوت کیخلاف ایف آئی آر کی چار سال بعد تفتیش

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ ڈراما کوئین کنگنا رناوت اور ایکشن ہیرو ریتک روشن کے درمیان 2015میں اچانک چند سال تک تعلقات رہنے کے بعد اس قدر تلخیاں بڑھ گئی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے سمیت کئی طرح کے سنگین الزامات لگائے تھے۔لیکن اس معاملے میں مارچ 2016 میں اس وقت اہم موڑ آیا جب ریتک روشن نے خود کو بلیک میل کیے جانے اور ای میل پر نازیبا ویڈیوز بھیجے جانے کی پولیس کرائم برانچ میں شکایت درج کروائی۔بعد ازاں اسی کیس میں ریتک روشن نے اکتوبر 2017 میں ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی کی پولیس کے کرائم برانچ میں باضابطہ طور پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کروائی کہ کنگنا رناوت نے انہیں بلیک میل کیا اور اداکارہ ای میل پر انہیں نازیبا ویڈیوز و تصاویر بھیجتی رہیں۔مذکورہ مقدمے کو 4 سال گزر جانے کے باوجود پولیس نے کوئی تحقیقات نہیں کی تھی تاہم ایک بار پھر اداکار کی جانب سے پولیس کو مذکورہ معاملے کی تفتیش کرنے کے لیے لکھے گئے خط کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ پولیس معاملے کی تفتیش کرے گی۔اس حوالے سے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بتایاکہ ریتک روشن کے وکیل نے رواں ماہ 9 دسمبر کو ممبئی پولیس کے کمشنر کو خط لکھ کر 4 سال پرانے کیس کی تفتیش کی درخواست کی تھی۔ریتک روشن کے وکیل نے پولیس کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ کیس 2016 میں دائر کیا گیا تاہم بعد ازاں 2017 میں اس کی باضابطہ ایف آئی آر درج کروائی گئی تاہم تاحال اس کی تفتیش نہیں ہوئی لیکن اب اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔

تازہ ترین