اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے جی نائن گرین بیلٹ پر ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پرملزمان کو سزا کا حکم سنا دیا۔ میجر لاریب کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جی نائن کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،نومبر 2019کو ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے میجر لاریب کو قتل کیا گیا تھا۔مقتول کے بھائی معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی اور دلائل دیئے ۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم بیت اللہ کو سزائے موت ، ملزم گل نصیب کو عمرقیدکے علاوہ بیت اللہ کو چھ لاکھ جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنادیا۔