• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے: شیراز میمن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مستقبل میں بڑے پروجیکٹ بنا سکتا ہے لیکن اس کے لیے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔

شیراز میمن کا کہنا تھا کہ فنانس دستیاب ہو بھی تو ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگ سکتے ہیں، پاکستان ورلڈ بینک کے توسط سے کہہ سکتا ہے کہ بھارت ہم سے بات چیت کرے۔

انہوں نے کہا کہ بدترین صورتِ حال پیدا ہو تو ہم اقوام متحدہ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں، اس سے قبل کہ ایسی صورتِ حال پیدا ہو، دوطرفہ بات چیت کی کوشش ہو سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں نئی حکومت آئے تو بھی بہتری کی اُمید کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید