• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار کی بلند ترین سطح پر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ توقعات کے باعث کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تاریخی تیزی دیکھی  گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر لی۔

بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار 347 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 798 پوائنٹس پر  بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 882 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید