• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چقندر خون کی کمی دور کرے، مدافعتی نظام کو بڑھائے

جڑوں کی شکل میں پائی جانے والی سبزیوں میں چقندر صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ اپنے اندر کئی طرح کے صحت بخش اجزا سموئے ہوئے ہے۔ 

چقندر میں فائبر، پوٹاشیئم، وٹامن سی، فولاد، فولیٹ اور دیگر کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ چقندر بلڈپریشر کو کم، جسم کے اندر ہونے والی سوزش کے خاتمے، خون کی کمی کو روکنے اور جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لیکن آپ یہ جان کے بھی حیران ہونگے کہ یہ  قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، مضبوط مدافعتی نظام انسانی جسم کو کئی طرح کی بیماریوں سے مقابلہ کرنے اور محفوظ رکھنے میں ممدومعاون ہوتا ہے، جبکہ یہ خون کے سرخ خلیوں میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔


سردیوں میں ہونے والی موسمی کھانسی، گلے کے درد اور خراش، بخار اور فلو جیسی علامتیں عام ہوتی ہیں، انکی روک تھام کے لیے چقندر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر انسانی جسم کا مدافعتی نظام کارگر ہو تو پھر ان علامتوں اور بیماریوں کی موثر روک تھام ہوسکتی ہے۔

اسی وجہ سے ماہرین غذا اسے سردیوں میں روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہیں۔

اسکے استعمال کا سب سے اچھا طریقہ اسے سلاد میں شامل کیا جاسکتا ہے، اسکے علاوہ جوس، سوپ اور دیگر کئی طریقے ہیں، جس سے اسکے صحت بخش فوائد سمیٹے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین