• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پر شیخ رشید بھی عمران خان کے نقشِ قدم پر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر عمران خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تین کے علاوہ سب اکاؤنٹس کو اَن فالو کردیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔ 


ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردینے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید  صرف وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، اور اپنی سابقہ وزارت پاکستان ریلوے کو فالو کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر متحرک وزیر داخلہ شیخ رشید ان تین اکاؤنٹس سے قبل متعدد اہم شخصیات سمیت کئی دیگر اکاؤنٹس کو بھی فالو کررہے تھے۔

ٹوئٹر پر اس وقت شیخ رشید کو 55لاکھ اور 20 ہزار سے زائد لوگ فالو کررہے ہیں جبکہ ان کے اکاؤنٹس سے ایک لاکھ 12ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین