وزیر اعظم عمران خان کا ترک اور عرب عوام سے رابطہ قائم کرنے کیلئے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔
ان اکاؤنٹس کے ذریعے ترک اور عرب زبانوں میں وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کی اپ ڈیٹس بھی دی جائیں گی، ان دونوں اکاؤنٹس پر وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
عرب عوام کیلئے ’@ArabicIK‘ کے ہینڈل کے ساتھ عربی میں اکاؤنٹ مئی 2020 میں بنایا گیا تھا اور اس اکاؤنٹ سے پہلا ٹوئٹ 20 سمتبر کو کیا گیا۔
عمران خان کے عربی میں بنائے گئے اکاؤنٹ سے اب تک صرف 11 ٹوئٹس سامنے آئی ہیں، پروفائل میں دی گئی تفصیل کے مطابق اس اکاؤنٹ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حوالے سے معلومات اور خبریں شیئر کی جائیں گی۔
اس اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف دو اکاؤنٹس کو فالو کیا گیا ہے، فالو کئے جانے والے اکاؤنٹس میں ایک وزیراعظم عمران خان کا ذاتی اکاؤنٹ اور ایک وزیراعظم آفس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ شامل ہے۔
تُرک زبان پڑھنے اور سمجھنے والوں کیلئے @IKturkish کے نام سے وزیراعظم عمران خان کا اکاؤنٹ نومبر 2018 میں بنایا گیا تھا، اس اکاؤنٹ سے ابھی تک 11 اکاؤنٹس کو فالو کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ذاتی اکاؤنٹ، وزیراعظم آفس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ، ترک صدر طیب رجب اردوان و دیگر اکاؤنٹ کو فالو کیا گیا ہے۔
ان دونوں اکاؤنٹس پر وزیراعظم آفس کا ویب سائٹ ایڈریس بھی موجود ہے۔