• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں یکساں استعمال کی جانے والی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے 2020 کی مقبول ترین ٹوئٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔

ٹوئٹر نے ان ٹوئٹس کی فہرست جاری کی جنہیں رواں برس  سب سے زیادہ لائیک اور ری ٹوئٹ کیا گیا۔

سال 2020 میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ ری ٹوئٹ اور پسند کی جانے والی ٹوئٹ ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی رہی۔

اداکار کی موت کی ٹوئٹ کو سب سے زیادہ پسند اور ری ٹوئٹ کیا گیا۔


چیڈوک بوسمین رواں برس 29 اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث چل بسے تھے، اداکار چیڈوک بوسمین کے موت کی ٹوئٹ کو 8 دسمبر تک اسے 76 لاکھ سے زائد بار پسند اور 24 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے، جو ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 2020 کی سب سے مشہور ٹوئٹ رہی۔

فہرست میں دوسرا نمبر جنوبی کورین میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے رکن کے گانے کی ویڈیو کا رہا، جسے 22 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔

سب سے زیادہ ری ٹوئٹ ہونے والی ٹوئٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر سابق امریکی صدر براک اوباما کی ایک ٹوئٹ رہی، اور لائیک کے حوالے سے بھی ان کی ایک ٹوئٹ دوسرے نمبر پر رہی ہے ۔

لائیک کی جانے والی ٹوئٹس میں تیسرے نمبر پر خلانوردوں کے خلا میں جانے کی ٹوئٹ رہی، جس پر 35 لاکھ مرتبہ پسندیدگی کا اظہا کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین