ای یو ڈس انفو لیب نے بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، یورپی گروپ نے انڈین کرونیکلز کے عنوان سے رپورٹ جاری کر دی۔
ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ کے مطابق بھارتی نیٹ ورک 15 سال تک یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر اندازہ ہوتا رہا، جعلی خبروں ،جعلی این جی اوز کے نیٹ ورک کو دہلی سے سری وستوا گروپ کنٹرول کرتا تھا۔
سری وستوا گروپ کا ہدف عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنا تھا، بھارتی نیٹ ورک 750 جعلی مقامی میڈیا اور 10 مشکوک و پراسرار این جی اوز چلاتا رہا، بھارتی نیٹ ورک پاکستان مخالف مقاصد کے لیے مردہ این جی اوز کو یو این میں استعمال کرتا رہا۔
ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ کے مطابق انڈین نیٹ ورک نے یورپی یونین کاروپ بھی دھارا، انڈین نیٹ ورک نے جعلی میڈیا کا مواد بڑھا چڑھا کر حقیقی میڈیا تک پہنچایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈین نیٹ ورک نے یورپی پارلیمنٹ کے سابق صدر مارٹم شلز بارے بھی جھوٹ گھڑا، بھارتی نیٹ ورک نے یو این انسانی حقوق کونسل کی مردہ این جی او کینرز انٹرنیشنل کو دوبارہ زندہ کر کے پیش کیا۔
ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ کے مطابق انڈین نیٹ ورک نے بابائے عالمی انسانی حقوق لوئیز سوہن کو بھی دوبارہ زندہ کر دکھایا، بھارتی نیٹ ورک نے لوئیز کی 2007 میں یو این انسانی حقوق کونسل میں شرکت ظاہر کی جبکہ لوئیز سوہن کا 2006 میں انتقال ہو گیا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ نیٹ ورک نے آنجہانی لوئیز کو 2011 میں واشنگٹن میں ایک تقریب میں شریک ظاہر کیا، بھارتی نیٹ ورک نے کئی جعلی این جی اوز، تھنک ٹینکس بھی قائم کیے،
ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ کے مطابق بھارتی نیٹ ورک یورپی پارلیمنٹ اور یو این کے سائیڈ ایونٹس منعقد کراتا ، بھارتی نیٹ ورک نے 550 جعلی این جی اوز ، میڈیا اور یورپی پارلیمنٹ کے غیر رسمی گروپ قائم کیے۔