• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ریلوے بدنامی کا ذریعہ نہیں ہوگا، اعظم سواتی

وزیر ریلوےاعظم سواتی کہتے ہیں کہ ریلوے میں سب سے بڑا مسئلہ سیفٹی کا ہے لیکن ُعوام سن لیں اب ریلوے بدنامی کا ذریعہ نہیں ہوگا۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سب سےاہم انسانی جانوں کی حفاظت ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ہیومین ریسورس کو کس طرح سیف کیا جائے، یہ ہمارے لیے دوسرا بڑا چیلنج ہے۔

 اپنی پریس کانفرنس میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے ملازمین کو ٹریننگ دلوائیں گے اور کاکردگی بہتر بنائیں گے

اعظم سواتی نے کہا کہ مسافر ٹرین کی بجائے فریٹ ٹرین تیسری ترجیح ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے۔

تازہ ترین