وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کہتے ہیں کہ ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا لہٰذا نہ سیاست ہوگی اور نہ بیرونی مداخلت۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میرے تعلقات ریلوے کے لیے استعمال ہوں گے، اسےکمرشل ادارے کی طرح چلانا ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ جو ہم سے نہیں ہوسکتا اسے فوری آؤٹ سورس کرنا ہے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آمدنی کا براہ راست تعلق ریلوے ملازمین کی کارکردگی سے ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے میں مینیجمنٹ، آٹومیشن اور تکنیک کی کمی نظر آرہی ہے۔
اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں بہتری کی ضرورت ہے اسے نوٹ کیا ہے اور بہتری لائیں گے۔