پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 31دسمبر آئے گی اورگزر جائے گی، استعفے جیبوں میں ہی رہ جائیں گے، عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، یہ ٹولاجانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں سردارعثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجود خواب غفلت میں سورہی ہے، اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، شور وغوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پراوس پڑچکی ہے،وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مارکا حساب دینا ہوگا، یہ عناصرجتنے مرضی منتیں ترلے کرلیں، انہیں این آر اوملنے والا نہیں ۔