• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی


خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے سیٹھی ٹاؤن میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سیٹھی ٹاؤن کے علاقے میں واقع گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


ریسکیو 1122 کے ذرائے نے بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اور برن سینٹر حیات آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین