لاہور(خصوصی رپورٹر جنرل رپورٹر،اپنے نامہ نگارسے )مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر سرکاری و نجی اداروں میں کرسمس کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد ہوا،اسی ضمن میں صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے محکمہ کے کمیٹی روم میں محکمہ کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا گیا ۔انصاف ڈاکٹر فورم پنجاب کی جانب سے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز و سروسز ہسپتال میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ۔ پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر امجد نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹاگیا ۔ ریلوے ہیڈکواٹرزا ٓفس لاہور میں کیک کاٹا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کرسچن کمیونٹی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا ۔ واسا ہیڈ آفس گلبرگ اور سندس فاؤنڈیشن میں تقریبات ہوئیں، ڈپٹی کمشنر آفس لاہور اور آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان نےمسیحی برادری کو کرسمس پر مبارک باد دی ۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں کرسمس کے حوالے سے تقریب ہوئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ کرسمس کے اس مبارک موقع پر ہم اپنے مسیحی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔