• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران پر حملوں میں شامل ہوا تو انکے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، حوثی تنظیم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے دھمکی دی ہے کہ امریکا ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہوا تو بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ترجمان حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی اسلامی یا عرب ملک کے خلاف صہیونی جارحیت کے سخت مخالف ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران پر حملوں میں امریکی شمولیت پر بحیرہ عرب میں امریکی جہازوں پر حملے کریں گے۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے غزہ جنگ کے دوران بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک متعدد جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید