• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے نے پی آئی اے سے کیا سوال پوچھا؟

پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بتایا کہ انہوں نے آج کراچی سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی فلائٹ میں سفر کیا اور جہاز لوگوں سے بالکل کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے لکھا کہ ماضی میں طیارے کی درمیان والی سیٹوں کو سماجی فاصلے کے تحت خالی رکھا جاتا تھا پر آج ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے شہزاد رائے اکثر سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین