• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف اساتذہ کا احتجاج


فیصل آباد میں اساتذہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاجی مارچ کیا اور 11 جنوری کے بعد سکول بند نہ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام مختلف نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور اساتذہ ضلع کونسل چوک میں جمع ہوئے اور گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی مارچ کیا جس میں خواتین اساتذہ اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

شرکاء نے تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف بینرز اور پوسٹرز اٹھا کر نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے ، بچے کورونا کے کیرئیر نہیں ہیں ، کاروبار، فیکٹریاں، دفاتر ہر شعبہ زندگی کے معاملات چلا جارہے ہیں صرف تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا جبکہ دنیا بھر میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولے ، 11 جنوری کے بعد تعلیمی ادارے کسی صورت بند نہیں رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین