• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ کیا باپ، بیٹے کا مال یا اس کی چیزیں اس کی اجازت کے بغیر لے سکتا ہے؟ اسی طرح اگر بیٹے نے باپ کا مال اس کی مرضی کے بغیر لیا ہو اور اس سے کاروبار کیا ہوتو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب:۔باپ کے لیے بیٹے کا مال اس کی اجازت کےبغیر لینا جائز نہیں ہے۔اگر باپ محتاج ہے تو ا س کا نفقہ بیٹے پر واجب ہے اور اگر بیٹا یہ ذمہ داری ادا نہیں کرتا تو باپ بقدرضرورت بیٹے کے مال سے بلااجازت بھی لے سکتا ہے۔ بیٹے نے اگر باپ کا مال اس کی مرضی کے بغیر لیا ہےتو ناجائز کام کیا ہے اور اتنا ہی مال باپ کو لوٹانا اس پر واجب ہے۔ اس مال سے جو کاروبارکیا ہے ،وہ بیٹے کا ہے تاہم بیٹے کے لیے نفع حلال نہیں ہے، بلکہ اس کا صدقہ واجب ہے۔

تازہ ترین