• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کاسامنا نہ ہوتا، رحمٰن ملک

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔

سینیٹر رحمٰن ملک نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  بی بی کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کو آگے بڑھایا، بلاول بھٹو زرداری بی بی کامشن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ شروع ہو گیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی جلسہ گاہ پہنچ گئیں جہاں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ گاہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنماؤں کا استقبال بھی کیا۔

تازہ ترین