• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سائبر حملے میں نیشنل ہیلتھ سروسز ٹرسٹس کا ڈیٹا چرا لیا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کی ہیلتھ سروسز پر سائبر حملے میں این ایچ ایس ٹرسٹ کی قیمتی اور اہم معلومات چوری ہونیکا انکشاف ہو اہے، یونیورسٹی کالج لندن اسپتال این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور یونیورسٹی اسپتال ساؤتھمپٹن این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو متاثرین میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔

این ایچ ایس انگلینڈ کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا ہے کہ وہ نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر میں برطانیہ کی اعلیٰ سائبر سیکیورٹی ڈیفنس ٹیم کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

الیکٹک آئی کیو کے چیف ایگزیکٹو کوڈی بیرو جو کہ اس سے قبل  امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون، امریکی سائبر کمانڈ اور این ایس اے کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ انھوں نے ان سائبر حملوں کا تجزیہ کیا اور باریکی سے مشاہدہ کے بعد اسکے اثرات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نوعیت کے سائبر حملے انتہائی حساس مریضوں کے ریکارڈ تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کیلئے ہوتے ہیں۔

تجزیہ کاروں نے اسکینڈےنیویا، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان میں ہیک اسپیننگ ایجنسیوں اور کاروباروں کے متاثرین کی بھی نشاندہی کی ہے۔

برطانیہ میں ٹرسٹس تک بدنیتی سے رسائی حاصل کی گئی رینسم ویئر حملے کے بجائے ہیکرز نے سافٹ ویئر میں گھس کر خفیہ طور پر ڈیٹا چرایا ہے، اس ڈیٹا میں عملے کے فون نمبرز، ای ایم ای آئی نمبرز اور تکنیکی ریکارڈ وغیرہ بھی شامل ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیکرز چین میں بیٹھ کر ایک لوکل آئی پی ایڈریس استعمال کر رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید