• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ شروع ہو گیا، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز بھی جلسہ گاہ پہنچ گئیں جہاں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ گاہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنماؤں کا استقبال بھی کیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت اسٹیج پر موجود ہے، جلسے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیج پر آکر جلسے کے انتظامات کا خود جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا۔

گڑھی خدابخش میں بینظر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب میں پہلے مشاعرہ اور بعد میں قائدین کا خطاب ہوگا۔

جلسے سے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، اختر مینگل اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔


شہید بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پی ڈی ایم کے رہنما ان کی قبر پر حاضری بھی دیں گے۔

مزار کے احاطے میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی ہیں، جبکہ جلسہ گاہ میں مرکزی اسٹیج پر اسکرین بھی نصب ہے۔

پولیس کے 7 ہزار اہلکار برسی کے موقع پر جلسے میں ڈیوٹی انجام د ے رہے ہیں جن میں 200 خواتین پولیس اہلکار بھی لیڈیز انکلوژر میں فرائض انجام دے رہی ہیں، برسی کے موقع پر میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئےہیں۔

جلسے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کل پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین