• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 میں ویکیپیڈیا پر سب سے زیادہ کیا پڑھا گیا؟

 ویکیپیڈیا  نے رواں برس 2020 کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے 10 مضامین کی فہرست جاری کردی ہے۔

رواں برس ویکیپیڈیا پر عالمی وبا کورونا وائرس کو ہی سب سے زیادہ پڑھا گیا دوسرا نمبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رہا۔

ویکیپیڈیا پر 2020 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین

عالمی وبا کوویڈ 19:

رواں برس ویکیپیڈیا پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں عالمی وبا کا نام سرفہرست رہا، کورونا وائرس کے پیج کو 8 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 504 بار سے زائد بار پڑھا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ:

ویکیپیڈیا پر سال 2020 میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نمبر دوسرا رہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیج کو 5 کروڑ 54 لاکھ 72 ہزار 791 افراد نے پڑھا۔

اموات 2020:

اس پیج کا رخ کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار 147 تھی اس لحاظ سے یہ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہا۔

کملا ہیرس:

امریکی نائب صدر منتخب ہونے والی کملا ہیرس کے ویکیپیڈیا پیج پر 2020 میں آنے والے لوگوں کی تعداد 3 کروڑ 83 لاکھ 19 ہزار 706 رہی۔

جوبائیڈن:

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے ویکیپیڈیا پیج کا رخ کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 81 ہزار 120 رہی۔

تازہ ترین