• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کی سگریٹ کے ساتھ تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ، اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مداحوں نے حمزہ علی عباسی کے ہاتھ میں سگریٹ ڈھونڈ لی ہے۔

گزشتہ دنوں نیمل خاور خان کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہی جس کی تصاویر اور ویڈیوز تا حال مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

نیمل کی بہن کی شادی میں سب ہی خوبصورت نظر آ رہے تھے، اس شادی کے دوران حمزاہ علی عباسی کی بہن اور نیمل خاور کی بہن بھی بھارتی اداکاراؤں میں مشابہ دیئے جانے کے سبب خوب خبروں میں رہیں۔

چند گھنٹے پہلے نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر حمزہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نہایت حسین نظر آ رہے ہیں۔

نیمل خاور خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس آ چکے ہیں اور مداحوں کے تبصروں کا خوب سیلاب بھی آیا ہوا ہے۔

نیمل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنا ایک ہاتھ پیچھے کی جانب کیا ہوا اور کچھ پکڑا ہوا ہے، انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ سگریٹ ہے اور حمزہ علی عباسی سیگریٹ نوشی کرتے ہیں۔


سوہا حیدر نامی ایک صارف نے نیمل خاور کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا کسی نے نوٹ کیا کہ حمزہ کے ہاتھ میں سگریٹ ہے،‘ اس کمنٹ کے نیچےمتعدد انسٹا صارفین کی جانب سے کمنٹ میں کہا گیا کہ ہاں حمزہ کے ہاتھ می سگریٹ ہی ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا ’حمزہ علی عباسی بہت سگریٹ نوشی کرتے ہیں انہوں نے ایک بار دیکھا تھا۔‘

دوسری جانب نیمل خاور خان کی اس تصویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں انسٹا صارفین کی جانب سے نیمل اور حمزہ کی جوڑی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین