شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اپنی بہن فضا خاور کی شادی پر توجہ کا مرکز بنی رہی۔
اس سے قبل مہندی، ڈھولکی اور دیگر تقریبات میں حمزہ عباسی تو دکھائی نہ دیے لیکن بارات میں حمزہ عباسی اور نیمل ساتھ ساتھ دکھائی دیے۔
بارات کی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ حمزہ اور نیمل تقریب کی جان بنے رہے۔
نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی عبداللہ خان سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی۔
بارات میں نیمل نے ڈیزائنر نومی انصاری انگوری لباس زیب تن کیا جبکہ حمزہ عباسی نے کالی قمیص شلوار اور چادر پہنی ہوئی تھی۔
مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کے اس انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔
نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن فضا خاور کو دعائیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔