• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل کا بہن کی مہندی پر ڈانس، ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی کی اپنی بہن فضا خاور کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سابقہ اداکارہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز اُن کی بہن فضا خاور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور نے اپنی بہن کی مہندی کی تقریب میں سُرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی دلکش جیولری بھی پہنی ہوئی ہے۔


اُنہی ویڈیوز میں ایک ویڈیو نیمل خاور کی بھی خوب مقبول ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بہن فضا خاور کے ہمراہ بھارتی گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔


نیمل خاور کے ڈانس کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں لائکس آرہے ہیں۔

بہن کی شادی پر نیمل ہر تقریب میں اپنائے دلکش انداز اور خوبصورت ملبوسات سے مداحوں کو مبہوت کرتی نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیمل نے اپنی بہن کی مایوں پر جذباتی پیغام جاری کیا تھا۔


نیمل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’جب آپ کی چھوٹی بہن اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں شامل ہو رہی ہو تو دیکھ کر کچھ ایسا ہی جذباتی محسوس ہوتا ہے۔‘

نیمل خاور نے اس خوشی کے موقع پر اپنی چھوٹی بہن کو دُعا دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری بہن کو اس نئے اور خوشیوں سے بھرے سفر کے آغاز کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔‘

تازہ ترین