• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ عباسی کی بہن کترینہ، نیمل کی بہن مادھوری سے مشابہہ قرار

پاکستانی معروف سابق اداکارہ، اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی بہن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت خوب مقبول ہو رہی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں نیمل خاور کی چھوٹی بہن فائزہ خاور کی شادی ہوئی، رسومات کے آغاز سے ہی اس شادی سے متعلق متعدد تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جس میں صارفین کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی بھی دیکھنے میں آئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل نیمل خاور خان کی حمزہ علی عباسی کے ہمراہ تصویر کو بھی خوب توجہ ملی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصاویر میں نیمل خاور خان، فائزہ خاور اور اُن کے دولہے عبداللّٰہ، حمزہ علی عباسی اور اُن کی بہن فضیلہ عباسی کی تصاویر سر فہر ست ہیں۔

وائرل تصاویر میں صارفین کی جانب سے کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں جس میں نیمل کی چھوٹی بہن فائزہ خاور کو بھارتی سنیئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے مشابہہ قرار دیا ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی بالکل بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف جیسی نظر آ تی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُنہیں حمزہ کے ساتے کھڑی اُن کی بہن کو دیکھتے ہی لگا کہ حمزہ علی عباسی کترینہ کیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔


دوسری جانب انسٹا گرام پر وائل ہوتی ایک پوسٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ نیمل کی بہن فائزہ بالکل مادھوری کی کاربن کاپی ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ فائزہ خاور مادھوری سے بھی زیادہ پیاری ہیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور خان اپنی چھوٹی بہن کی شادی پر جذباتی ہو گئیں تھیں۔

نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن فضا خاور کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے  کیپشن میں لکھا تھا  ’جب آپ کی چھوٹی بہن اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں شامل ہو رہی ہو تو دیکھ کر کچھ ایسا ہی جذباتی محسوس ہوتا ہے۔‘

نیمل خاور نے اس خوشی کے موقع پر اپنی چھوٹی بہن کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ میری بہن کو اس نئے اور خوشیوں سے بھرے سفر کے آغاز کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔‘

تازہ ترین