• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی(جنگ نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پلیئر آف دی سنچری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ 35 سالہ رونالڈو اسپین، انگلینڈ اور اٹلی میں ڈومیسٹک لیگز میں کامیابی کے علاوہ 2016 کے یورو کپ ٹائٹل میں پرتگال کو کامیابی سے ہمکنار کروا چکے ہیں۔ اس ایوارڈ میں سال 2001 سے 2020 کے عرصے کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فٹ بالرز کو نامزد کیا گیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 750 گول اسکور کرنے کا سنگِ میل عبور کیا تھا۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے رابرٹ لیونڈونسکی کو سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین