• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 میں پورا سال مہنگائی کا راج رہا، کھانے پینے کی اشیا سب سے زیادہ مہنگی، ادارہ شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد(آئی این پی)2020کاسارا سال مہنگائی کا راج رہا اور سب سے زیادہ اضافہ کھانے پینے کی اشیا میں ہوا۔وفاقی حکومت کو پیش کی گئی، مٹن 98روپے، مرغی60، چینی 30روپے اور آٹے کے20کلو کا تھیلا 130روپے اور انڈے 76روپے درجن مہنگے ہوئے، سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مہنگا مٹن ہوا جس کی قیمت میں 98روپے فی کلو اضافہ ہوا جب کہ بیف 43روپے 89پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق انڈے76روپے فی درجن، مرغی 60روپے فی کلو اور چینی 30 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، اکتوبر میں چینی سال کی بلند ترین سطح 103 روپے 47پیسے تک پہنچ گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق 2020 میں چینی کی قیمتوں میں اضافے سےعوام پر65ارب روپےاضافی بوجھ پڑا۔ دستاویز کے مطابق گھی 32 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 130 روپے سے زائد، دودھ ساڑھے 11 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا جب کہ جنوری تا دسمبر 2020 آلو 4 روپے 22 پیسے، دہی ساڑھے13 روپے اور چاول سوا7روپے کلو مہنگے ہوئےدستاویز کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں بھی پورا سال اضافہ جاری رہا جس میں دال ماش ساڑھے 31 روپے فی کلو، دال مسور 11روپے 64 پیسے اور دال مونگ ساڑھے 6 روپے کلو مہنگی ہوئی۔دستاویز میں بتایا ہے کہ گڑ 10 روپے کلو اور کیلے3 روپے درجن مہنگے ہوئے جب کہ ٹماٹر سال کےآغاز پرپہلے مہنگے اور آخر میں 95 روپے فی کلو سستے ہوئے۔اس کے علاوہ پیاز 16 روپے، لہسن 35 اور دال چنا 7 روپے فی کلو سستی ہوئی جب کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 450 روپے سستا ہوا۔

تازہ ترین