• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس بُلایا جائے، فافن

اسلام آباد ( نامہ نگار) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدہ ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کریں اور وبا سے متعلق تمام معاملات پر تفصیلی بحث اور پارلیمنٹ کی موثر نگرانی یقینی بنائیں ، فافن نے کورونا وائرس پر دوسری رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ میں تجویز پیش کی کہ فعال پارلیمانی نگرانی کیساتھ وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش سے حکومت کی جانب سے وبا کے سدباب کیلئے جاری کاوشوں کے متعدد پہلوؤں اور اس میں شفافیت کیلئے مدد مل سکتی ہے ، جس میں ویکسین کا انتخاب اور اسکی خریداری شامل ہیں،ویکسین کی خریداری، لاگت ، ترجیحی گروہوں ، عام منڈی کے قواعد و ضوابط اور باآسانی رسائی کے عمل میں شفافیت سے عوام کی پریشانی کو ختم کرنے اورحکومتی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ ، حکومت کو ویکسین کی حفاظت سے متعلق بعض حلقوں کے شکوک و شبہات کو فوری طور پر دور کرنے کی بھی ضرورت ہے،رپورٹ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کوروکنے کیلئے ملک کی سیاسی قیادت میں زیادہ وسیع تر تفہیم اور سمجھوتے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے،سیاسی شراکت داروں کے درمیان افہام وتفہیم ناگزیر ہے جس سےایک مربوط آگاہی مہم کے ذریعے حکومت کو وبا کی روک تھام کیلئے جاری کاوشوں میں مدد مل سکتی ہے، ذرا سی غفلت بھی ملک میں صحت کی سہولیات کا سنگین بحران پیدا کر سکتی ہے۔

تازہ ترین