سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے عوام سے سالِ نو کے جشن پر احتیاظ برتنے کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو نے لکھا کہ آدھی رات کو ہوائی فائرنگ میں دوسروں کے ساتھ شریک نہ ہوں، آپ کی ہوائی فائرنگ کسی کی جان لے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی فائرنگ سے ایک معصوم زندگی ختم ہوسکتی ہے لہذا اپنی خوشی کو کسی اور کے غم کا سبب نہ بنائیں۔
آصفہ بھٹو نے ہیش ٹیگ ’ذمہ داری سے منائیں‘ کا بھی اپنی ٹوئٹ میں اضافہ کیا۔