• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ترین بھی آصفہ بھٹو کی متاثر کُن شخصیت کے مداح ہوگئے

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی اننگز کا آغاز ہوتے ہی علی ترین اُن کی متاثر کُن شخصیت کے مداح ہوگئے ہیں۔

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین  بھی آصفہ بھٹو کی دبنگ انٹری سے متاثر ہوگئے۔

علی ترین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔‘

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری تھی، جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے۔


گزشتہ روز عوام آصفہ بھٹو زرداری میں بے نظیر بھٹو کی جھلک دیکھتے رہے۔

آصفہ بھٹو ملتان ایئرپورٹ سے باہر آئیں اور گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہاتھ لہرا کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پر اعتماد نظر آئیں، جلسہ گاہ پہنچے سے پہلے کارکنان سے آصفہ بھٹو زرداری نے مختصر خطاب بھی کیا۔

جلسہ گاہ میں آصفہ بھٹو کارکنان کو ہاتھ ہلا کر داد سمیٹتی رہیں۔ آصفہ بھٹو اسٹیج پر موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے سیاست میں اپنا آغاز کیا لیکن اب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی باقاعدہ طور پرملتان جلسے سے سیاست میں انٹری ڈال دی ہے۔

تازہ ترین