• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو کی ’شال‘ کے چرچے

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینیظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری دی۔

آصفہ بھٹو کے پہلے بڑے سیاسی خطاب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

آصفہ نے اپنے پہلے سیاسی سفر میں نیلا لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی پُروقار اور بارعب شخصیت دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں آصفہ کو اُن کی والدہ سے مشابہہ قرار دیا جارہا ہے کہ وہیں بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ آصفہ بھٹو زرداری جو نیلے رنگ کی شال پہن رکھی ہے، وہ ان کی والدہ کی تھی۔

اگرچہ اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اگر بینظیر بھٹو کی 2007 کی کچھ تصاویر کو دیکھا جائے تو انہوں نے بھی بالکل ایسی ہی شال پہن رکھی ہے جو 30 نومبر کے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری نے پہن رکھی تھی۔

ملتان جلسے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے آصفہ بھٹو اور ان کی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر لگا کر ان کے درمیان مشابہت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جلسہ گاہ میں آصفہ بھٹو کارکنان کو ہاتھ ہلا کر داد سمیٹتی رہیں۔ آصفہ بھٹو اسٹیج پر موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ 


آصفہ بھٹو جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل مختلف رہنمائوں کو سنتی رہیں اور تالیاں بجاتی رہیں۔

 تقریر کے دوران آصفہ نے جلسے میں موجود کارکنان کو سلام بھی پیش کیا، آصفہ نے اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگوائے۔

تازہ ترین