• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب جلسے پر آصفہ بھٹو ملتان والوں کی شکر گزار

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینیظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے  ملتان میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں کارکنان کی بے انتہا محبت پر ان کا شکریہ ادا کردیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں والد آصف علی زرداری اور بھائی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کرتے ہوئے کامیاب 52ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دی۔

آصفہ نے یہ بھی لکھا کہ ’گرفتاریاں، راستوں میں رکاوٹیں، لاٹھی چارج نے ہمیں پہلے بھی کبھی نہیں روکا آئندہ بھی نہیں روک سکے گا۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا۔‘

آصفہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئس میں گزشتہ روز ملتان جلسے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

آصفہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین