• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ارب 60 کروڑ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی گئی، نیب لاہور کی رپورٹ


قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سال 2020ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق ایک سال کے دوران کرپٹ عناصر سے 5 ارب 60 کروڑ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں کئی سنگ میل عبور کیے گئے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے تک آئینی و قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے دوران نیب لاہور کو 5023 شکایات موصول ہوئیں، بیک لاگ عبور کرتے ہوئے کل 9024 شکایات پر عمل درآمد کیا گیا۔

 نیب لاہور میں فی الوقت کل 575 شکایات پر ضروری کارروائی جاری ہے، 148 شکایات پر تحقیقات کے لیےکمپلینٹ ویریفکیشن کی منظوری دی گئی۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہور میں کمپلینٹ سیل میں 125 شکایات کی تحقیقات جاری ہیں، 2020 کے دوران نیب لاہور نے کل 56 شکایات پر انکوائریاں شروع کیں۔

تازہ ترین