• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زید علی نے اہلیہ کیساتھ 2021 کی پہلی تصویر شیئر کردی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ سالِ نو کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی نظر آرہی ہے۔


مذکورہ تصویر میں زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی سالِ نو کے موقع پر اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے اُنہیں بوسہ دے رہے ہیں۔

زید علی نے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے دُنیا بھر میں موجود اپنے تمام مداحوں کو سالِ نو کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ اس سال ہم سب کو بہت ساری خوشیاں اور کامیابی نصیب فرمائے۔‘

یوٹیوبر نے 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک دو لاکھ 18 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے زید علی اور اُن کی اہلیہ کو بھی سالِ نو کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین