• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرز آسٹریلیا میں تمام پروٹوکولز ماننے کو تیار

سڈنی (جنگ نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز سے متعلق خدشات ختم ہورہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم نے سڈنی میں تمام تر سخت پروٹوکولز پر عمل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ کئی روز میڈیا میں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ بھارتی کرکٹرز نے سخت ایس اوپیز میں چوتھے ٹیسٹ کیلئے برسبین جانے سے انکار کردیا ہے۔ کھلاڑی برسبین میں ہی چوتھا ٹیسٹ کھیلنا چاہتے تھے۔ تاہم اب کوئنزلینڈ کی ریاستی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمرے میں قید نہیں کیا جائے گا، امید ہے کہ گابا میں چوتھا ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ ادھر بھارتی دستے کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ پہلے دبئی میں 14 دن کی اور پھر آسٹریلیا میں بھی آئسولیشن کی ، اب برسبین میں بھی قید تنہائی نہیں کاٹ سکتے۔ دریں اثنا کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے وینیو تبدیل کرنے کی درخواست نہیں کی ہے۔

تازہ ترین