اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کرک میں مندر جلانے کے واقعہ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گی ، چیف جسٹس گلزار احمد کی جانب سے تشکیل دیے گئے فیکٹ فائینڈنگ کمیشن نے اپنی رپورٹ جمع کروادی ،جس میں واقعہ کی جامع تحقیقات کرانے کی سفارش کی گئی ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا، پیر کے روزفیکٹ فائینڈنگ کمیشن کی جمع کروائی گئی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر شعیب سڈل ، ڈاکٹر رمیش کمار، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، آئی جی ، ایڈووکیٹ جنرل اور صوبائی سیکرٹری داخلہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ان کی تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم مولوی شریف نے عوام کو اشتعال دلایا ۔